میکسیکو فورسز کا ایل مینچو کی محبوبہ کے ذریعے کامیاب آپریشن

میکسیکو میں سکیورٹی فورسز نے ایل مینچو کی محبوبہ کا تعاقب کر کے کامیاب آپریشن کیا، کئی کارندے ہلاک ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
میکسیکو فورسز کا ایل مینچو کی محبوبہ کے ذریعے کامیاب آپریشن

میکسیکو سٹی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میکسیکو میں سکیورٹی فورسز نے بدنام زمانہ منشیات اسمگلر ایل مینچو کے ٹھکانے پر اس کی محبوبہ کا تعاقب کر کے کامیاب چھاپہ مارا۔

میکسیکو حکام نے بتایا کہ جمعہ کو ریاست جالیسکو کے جنگل میں کیے گئے آپریشن کے دوران ایل مینچو کی محبوبہ کا پیچھا کرتے ہوئے فورسز نے گینگ کے کئی کارندوں کو ہلاک کیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ کارروائی منشیات فروشوں کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، جنہوں نے میکسیکو پر کارروائی نہ کرنے کی صورت میں حملے کی دھمکیاں دے رکھی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں