مشاہد حسین سید نے کہا کہ چین سمیت 6 ممالک کو افغان سرزمین کے استعمال پر شکایت ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ چین سمیت 6 ممالک نے افغانستان سے شکایت کی ہے کہ ان کی سرزمین ان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران کہی۔
دوسری جانب سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد کی منظوری کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد مودی کے اسرائیل کے دورے کے وقت پر پاس ہوئی ہے۔
ادھر وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ کسی بھی اشتعال انگیزی کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور علاقائی سالمیت کے دفاع کو جاری رکھے گا۔
نائب افغان وزیر اطلاعات نے کہا کہ امریکا کی افغان سرزمین سے دہشتگردی کے متعلق تشویش بیجا ہے، کیونکہ ہمارے کنٹرول میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوطی آ رہی ہے۔












