امریکی محکمہ انصاف نے کیلیفورنیا یونیورسٹی پر یہود مخالف سرگرمیوں کو نظرانداز کرنے پر مقدمہ دائر کیا ہے۔
کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی محکمہ انصاف نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے خلاف یہود مخالف سرگرمیوں کو نظرانداز کرنے کے الزام میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ یونیورسٹی پر لاس اینجیلس کیمپس میں یہود مخالف ماحول پیدا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ محکمہ انصاف کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایسے واقعات پر مؤثر کارروائی نہ کرنا وفاقی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی انتظامیہ کی جانب سے مقدمے پر فوری کوئی ردعمل نہیں آیا۔ گزشتہ نومبر میں ایک وفاقی جج نے ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو یونیورسٹی پر ایک ارب ڈالر سے زائد جرمانہ عائد کرنے سے روک دیا تھا، جو مبینہ یہود مخالف سرگرمیوں کو روکنے میں ناکامی پر عائد ہونا تھا۔
اگست میں امریکی حکومت نے فلسطین حامی مظاہروں کے بعد یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی 584 ملین ڈالر کی فنڈنگ روک دی تھی۔












