ایران میں طلبہ کو احتجاج کی اجازت، مگر ریڈ لائنز کا احترام لازم

ایرانی حکومت نے طلبہ کو احتجاج کا حق دیا ہے مگر مقدسات اور قومی پرچم کے احترام کو ریڈ لائن قرار دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران میں طلبہ کو احتجاج کی اجازت، مگر ریڈ لائنز کا احترام لازم

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی حکومت نے ملک کی جامعات میں جاری مظاہروں کے متعلق کہا ہے کہ طلبہ کو احتجاج کا حق حاصل ہے، تاہم مقدسات اور قومی پرچم کے احترام کی ریڈ لائنز عبور نہیں کی جا سکتیں۔

ایرانی حکومت کے ترجمان نے بیان دیا کہ قومی پرچم اور مقدسات کا احترام ہر حال میں ضروری ہے۔

ایران کی آٹھ جامعات میں طلبہ نے حکومت مخالف مظاہرے کیے، جن میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین نے ایرانی حکومت اور سپریم لیڈر کے خلاف نعرے بازی کی اور انقلابِ ایران سے قبل کے پرچم بھی لہرائے۔

ایرانی ہیلی کاپٹر کے فروٹ مارکیٹ پر گر کر تباہ ہونے کے واقعے میں دو پائلٹ اور دو تاجر جاں بحق ہوئے۔

تہران میں شہریوں کو فارسی زبان میں ایس ایم ایس بھی موصول ہوئے جن میں صدر ٹرمپ کی عمل پر یقین رکھنے کی بات کی گئی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں