ایران میں ڈچ سفارتکار سیٹلائٹ فونز اسمگلنگ میں پکڑا گیا

ایران میں ڈچ سفارتکار کو اسٹار لنک کی کٹس اور سیٹلائٹ فونز اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ہالینڈ نے ایرانی سفیر کو طلب کر کے احتجاج کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران میں ڈچ سفارتکار سیٹلائٹ فونز اسمگلنگ میں پکڑا گیا

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈچ سفارتکار کو ایران میں اسٹار لنک کی کٹس اور سیٹلائٹ فونز اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ایران کے ائیرپورٹ پر سفارتکار نے اپنا سوٹ کیس اسیکنر سے گزارنے کی اجازت نہیں دی، جس پر اس کا سامان ضبط کر لیا گیا اور وہ بغیر سامان واپس چلا گیا۔

ایلون مسک کی اسٹار لنک سروس کے ذریعے ایران میں انٹرنیٹ کی مفت فراہمی کی کوششوں کے تحت ان اشیاء کی اسمگلنگ کی جا رہی تھی۔ ایران نے اسٹار لنک کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور ان کے استعمال کو ممکنہ جاسوسی کے زمرے میں شمار کیا جاتا ہے۔

ہالینڈ کی وزارت خارجہ نے تہران ائیرپورٹ پر ڈچ سفارتکار کے سامان کی ضبطی پر احتجاج کیا ہے اور نیدرلینڈز میں تعینات ایرانی سفیر کو طلب کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں