وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان رہائی امن فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی جس میں تحریک انصاف کے تمام ونگز شامل ہوں گے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان رہائی امن فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی جس میں تحریک انصاف کے تمام ونگز شامل ہوں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بتایا کہ ہم نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے جا رہے ہیں تاکہ عمران خان کی کال پر سب تیار ہوں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ فورس ریلیف فورس، ٹائیگر فورس، اور ٹاسک فورس جیسے مختلف ونگز پر مشتمل ہوگی، جس میں وکلا اور انصاف یوتھ بھی شامل ہوں گے۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ 8 فروری کو ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والے ہمارا محسن نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے عمران خان سے متعلق پمز کی رپورٹس کو جعلی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔














