وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کی امپیکٹ رپورٹ جاری

وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کی امپیکٹ رپورٹ جاری کر دی گئی، نوجوانوں کے لیے قرضوں کی حد تین سو ارب روپے کرنے کی تجویز۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم یوتھ پروگرام کی امپیکٹ رپورٹ جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کی امپیکٹ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے اعلان کیا کہ فن ٹیک ڈویژن کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کو جدید مالی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

رانا مشہود احمد خان نے تقریب میں بتایا کہ یہ پروگرام سابق وزیراعظم نواز شریف نے شروع کیا تھا اور کامن ویلتھ نے اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے قرضوں کی حد بڑھا کر تین سو ارب روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل اکاؤنٹس کا اجرا کیش لیس اکانومی کی طرف ایک بڑا قدم ہے اور اگلے اٹھارہ ماہ میں تمام یونیورسٹیوں کو کیش لیس بنانے کا ہدف ہے۔ پاکستان کی ترقی کے مخالف عناصر کو یہ پسند نہیں، لیکن حکومت نوجوانوں کی ترقی پر ثابت قدم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں