محمود اچکزئی نے حکومت کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ رمضان صبر کا مہینہ ہے اور ملک و پارلیمان کے لیے مذاکرات ضروری ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود اچکزئی نے حکومت کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ صبر کا تقاضا کرتا ہے اور ملک و پارلیمان کے بہتر مستقبل کے لیے مذاکرات ضروری ہیں۔
محمود اچکزئی نے پارلیمان کو طاقت کا مرکز بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے حل کے لیے اجتماعی دانش کا استعمال کیا جائے۔ انہوں نے خطے کی غیر تسلی بخش صورتحال اور ہمسایہ ممالک سے تعلقات میں بہتری کی اہمیت پر بھی زور دیا۔














