استنبول میں فٹبال میچ کے دوران کھلاڑیوں نے بے ہوش پرندے کو بچا لیا

استنبول میں ایک امیچور فٹبال میچ کے دوران کھلاڑیوں نے گیند لگنے سے بے ہوش ہونے والے پرندے کو کامیابی سے بچا لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
استنبول میں فٹبال میچ کے دوران کھلاڑیوں نے بے ہوش پرندے کو بچا لیا

استنبول: (رائیٹ ناوٴ نیوز) استنبول میں ایک امیچور فٹبال میچ کے دوران ایک نایاب واقعہ پیش آیا جب گیند لگنے سے ایک سیگل بے ہوش ہوگئی۔ کھلاڑیوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پرندے کو بچا لیا۔

یہ واقعہ استنبول فرسٹ امیچور لیگ پلے آف فائنل میں پیش آیا، جہاں زیتن برنو میں میولاناکاپی گزیلیزار اور استنبول یردم اسپور کے درمیان میچ کھیلا جا رہا تھا۔ 22ویں منٹ میں استنبول یردم اسپور کے گول کیپر کی کک سے گیند سیگل سے جا ٹکرائی، جو بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑی۔

ٹیم کے کپتان نے فوری طور پر پرندے کی مدد کی۔ ان کے مطابق سیگل سانس نہیں لے رہی تھی، جس پر انہوں نے دو منٹ تک اسے سینے پر دباؤ دیا۔ کچھ دیر بعد پرندے میں حرکت واپس آئی، اسے پانی پلایا گیا اور میچ کے میڈیکل عملے کے حوالے کر دیا گیا۔

بعد میں معلوم ہوا کہ پرندے کے پر کو نقصان پہنچا ہے اور وہ وقتی طور پر اڑ نہیں سکتا، تاہم اس کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں