پی ایس ایل 11 کے میچز 6 شہروں میں شیڈول، افتتاحی میچ 26 مارچ کو

پی ایس ایل 11 کے میچز 6 شہروں میں ہوں گے، افتتاحی میچ 26 مارچ کو ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ایس ایل 11 کے میچز 6 شہروں میں شیڈول، افتتاحی میچ 26 مارچ کو

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ کے سیزن 11 کا ابتدائی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور قلندرز اور حیدر آباد کے درمیان ہوگا جبکہ فائنل 10 مئی کو لاہور میں متوقع ہے۔

پاکستان کے 6 شہروں کراچی، لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں میچز ہوں گے۔ پہلی بار پشاور بھی پی ایس ایل کے میچز کی میزبانی کرے گا۔

لاہور میں سب سے زیادہ 12، راولپنڈی میں 10، فیصل آباد میں 7، کراچی میں 6، ملتان میں 5 اور پشاور میں 2 میچز ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں