ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ نئی جارحیت کے نتائج عالمی سطح پر ہوں گے۔ اسرائیل اور امریکا نے ممکنہ جنگ کے خدشات پر اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
جنیوا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے جنیوا میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی نئی جارحیت کے نتائج صرف ایک ملک تک محدود نہیں رہیں گے۔ انہوں نے امن و انصاف کے حامی ممالک سے مزید کشیدگی کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی اپیل کی۔
ممکنہ جنگ کے خدشات کے باعث اسرائیل کی حکومت بھی پریشان ہے۔ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ہم انتہائی پیچیدہ اور مشکل دنوں سے گزر رہے ہیں۔ امریکہ نے بیروت سے اکثر سفارتکاروں کو واپس بلا لیا ہے۔












