جنرل ڈینیئل کین نے ایران پر حملے کی مخالفت کی ہے جبکہ صدر ٹرمپ اس کے حامی ہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف جنرل ڈینیئل کین نے ایران پر حملے کی مخالفت کی ہے۔ جنرل کین کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی طویل جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے، جبکہ صدر ٹرمپ ایران کے خلاف کارروائی کی حمایت کرتے ہیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر سفارت کاری کو موقع دینے کے حامی ہیں۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنرل کین بھی جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر حملے کا فیصلہ ہوجائے، تو وہ سب سے آگے ہوں گے۔












