پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپئن خواجہ جنید کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔ کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپئن خواجہ جنید کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔
پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی سے ملاقات کی، جس میں کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی کی ترغیب دی گئی۔
محی الدین وانی نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی اور فیڈریشن آف فیلڈ امور کی ذمہ داری خود اٹھائے گی۔
ہاکی فیڈریشن نے ویزا درخواستوں میں تاخیر اور غلط معلومات کی تصدیق کی، جس کے باعث ٹیم کے ٹکٹس تبدیل کرنا پڑے۔















