پاکستان آج ٹی 20 ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف اہم میچ کھیلے گا جو سیمی فائنل تک رسائی میں مددگار ہوگا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں آج پاکستان کا انگلینڈ سے اہم مقابلہ ہوگا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے انگلینڈ کو شکست دینا ضروری ہے۔
میچ کو جیو سوپر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم مائیکو پر براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔
انگلینڈ نے پچھلے میچ میں سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دی تھی، جس سے ان کی ٹیم کا حوصلہ بلند ہے۔














