ایران میں 8 جامعات کے طلبہ نے حکومت کے خلاف مظاہرے کیے، جن میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپیں بھی ہوئیں جبکہ ایرانی وزیر خارجہ نے امن و امان کی مکمل یقین دہانی کرائی۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران میں حکومت مخالف مظاہرے ایک بار پھر زور پکڑ گئے ہیں۔ 8 جامعات کے طلبہ نے مسلسل دوسرے روز حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ایرانی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور انقلاب سے قبل کے ایرانی پرچم اٹھائے۔ بعض مقامات پر مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
جنوری میں بھی ایران بھر میں احتجاج ہوا تھا اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں تھیں۔ امریکی صدر نے مظاہرین پر تشدد کے خلاف ایرانی حکومت کو انتباہ دیا تھا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان برقرار ہے اور حالات مکمل قابو میں ہیں۔












