وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اٹلی میں اٹلی، یونان اور سپین کے وزرائے داخلہ سے ملاقات کریں گے تاکہ غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام پر بات چیت ہو سکے۔
روم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اٹلی پہنچے ہیں جہاں ان کی ملاقات اٹلی، یونان اور سپین کے وزرائے داخلہ سے طے پائی ہے۔
ان ملاقاتوں میں وزرائے داخلہ غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لئے پاکستانی وزارت داخلہ کی کوششوں کا اعتراف کریں گے۔
پنجاب پولیس آفیسرز وزرا کو پنجاب گورنمنٹ کے پولیس خدمت مرکز گلوبل کے بارے میں بریفنگ دیں گے، جس کی یورپ بھر میں پذیرائی ہو رہی ہے۔ ملاقات میں دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔












