میکسیکو میں ایل مینچو کی ہلاکت کے بعد تشدد میں اضافہ

میکسیکو میں ایل مینچو کی ہلاکت کے بعد جالیسکو میں بدامنی، نیشنل گارڈ کے 25 اہلکار مارے گئے، کارٹل کی مسلح کارروائیاں جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
میکسیکو میں ایل مینچو کی ہلاکت کے بعد تشدد میں اضافہ

میکسیکو سٹی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میکسیکو میں منشیات کارٹل کے سربراہ ایل مینچو کی ہلاکت کے بعد جالیسکو میں بدامنی پھیل گئی ہے، جس کے نتیجے میں نیشنل گارڈ کے 25 اہلکار مارے گئے۔

فوجی آپریشن کے دوران دو منشیات فروش گرفتار ہوئے اور ان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ آپریشن میں چھ سکیورٹی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔ وزارت دفاع کے مطابق ایل مینچو کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ ڈالر تھی۔

ایل مینچو کی ہلاکت کے بعد بیس ریاستوں میں بدامنی کی لہر پھیل گئی، کارٹل کے ارکان کی مسلح کارروائیوں کے باعث جالیسکو سمیت متعدد شہروں میں مسلح جھڑپیں ہوئیں۔

کارٹل ارکان نے سڑکیں بلاک کر دیں، شہریوں کو خوفزدہ کیا، سیکڑوں گاڑیاں جلا دیں اور املاک کو نذر آتش کیا۔ میکسیکو نے مغربی علاقوں میں اڑھائی ہزار فوجی تعینات کر دیے۔

میکسیکو کی خصوصی فورسز کی کارروائی میں ایل مینچو شدید زخمی ہوا اور ٹاپالپا سے میکسیکو سٹی منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔ فسادات میں جیل گارڈ اور پراسیکیوٹر آفس کے اہلکار بھی ہلاک ہو گئے، صدر کلاڈیا شین باؤم نے امن و امان کو یقینی بنانے کا عزم کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں