ٹرمپ نے ایران کو معاہدے کی ناکامی پر سنگین نتائج کی وارننگ دی ہے، جوہری پروگرام پر امریکا-ایران ملاقات جمعرات کو ہوگی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف امریکی حملے کے مخالف ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ جنرل ڈینیل کیین کے حوالے سے چلنے والی خبریں فیک نیوز ہیں اور ان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
امریکا اور ایران کے وفود کے درمیان جمعرات کو جوہری پروگرام پر اہم ملاقات ہوگی جس میں امریکی وفد کی قیادت اسٹیووٹکوف اور جیرڈکشنر کریں گے۔
ایران کی جانب سے اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ خطے میں یورپی فوجی دستوں کو دہشت گرد سمجھا جائے گا اور کوئی بھی امریکی کارروائی جارحیت سمجھی جائے گی۔ امریکی اخبار کے مطابق ابتدائی حملے کے لیے زیر غور اہداف میں ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا ہیڈکوارٹر، جوہری تنصیبات اور بیلسٹک میزائل پروگرام شامل ہیں۔












