رانا ثنا اللہ نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ حکومت جمہوری انداز میں مسائل حل کرنے کے لیے تیار ہے، مگر اپوزیشن کی ہٹ دھرمی تشویشناک ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن مذاکرات کے لیے تیار نہیں تو وہ حکومت کی کوششوں کا کیا حاصل کریں گے؟
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان کی صحت کے معاملے پر کہا کہ ڈاکٹر ندیم قریشی کو مطالبے پر شامل کیا گیا تھا اور ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد ٹریٹمنٹ کو درست قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ اس معاملے پر سیاست نہ کی جائے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اتحادی حکومت نے ہمیشہ ملک کی بہتری کے لیے کوشش کی ہے اور وہ پارلیمنٹ میں میثاق جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، مگر اپوزیشن مسلسل انکاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم جمہوری انداز میں معاملات کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کے منتظر ہیں کیونکہ جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں۔













