حماس میں قیادت کی دوڑ آخری مرحلے میں داخل، خالد مشعل اور خلیل الحیہ مضبوط امیدوار

حماس کی قیادت کے لیے خالد مشعل اور خلیل الحیہ کے درمیان مقابلہ جاری، حتمی اعلان رمضان کے دوران متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حماس کی قیادت کے لیے خالد مشعل اور خلیل الحیہ میں مقابلہ

غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حماس نے اپنے سیاسی بیورو کے نئے سربراہ کے انتخاب کے آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ خالد مشعل اور خلیل الحیہ اس عہدے کے لیے اہم امیدوار ہیں۔

حماس نے اپنے داخلی انتخابی عمل کو مکمل کر لیا ہے اور اب مرکزی قیادت کے انتخاب کا مرحلہ باقی ہے۔ نئے سیاسی بیورو چیف کو ایک سال کے لیے منتخب کیا جائے گا، جس کے بعد چار سالہ باقاعدہ انتخابی دور شروع ہو گا۔

نو منتخب جنرل شوریٰ کونسل کے ارکان ووٹنگ کے ذریعے تنظیم کے سربراہ اور سیاسی بیورو کے ارکان کا انتخاب کریں گے۔

خالد مشعل، حماس کی بیرونی قیادت کے سابق سربراہ ہیں، جبکہ خلیل الحیہ، غزہ کی اعلیٰ قیادت کا حصہ رہے ہیں۔ حتمی اعلان رمضان کے دوران متوقع ہے۔

یہ انتخاب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب تنظیم کی اعلیٰ قیادت کو حالیہ برسوں میں بڑے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں