پنجاب اسمبلی کی دو سالہ کارکردگی: 169 بل پیش، 144 منظور

پنجاب اسمبلی کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ میں 169 بل پیش ہوئے جن میں سے 144 منظور کیے گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب اسمبلی کی دو سالہ کارکردگی: 169 بل پیش، 144 منظور

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب اسمبلی کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، دو سال کے دوران 38 اجلاس منعقد ہوئے اور 154 نشستیں ہوئیں۔ اس عرصے میں 110 حکومتی بل پیش کیے گئے جن میں سے 97 منظور کیے گئے۔

پنجاب اسمبلی میں دو سال کے دوران 59 نجی ممبران کے بل پیش ہوئے، جن میں سے 47 منظور کیے گئے۔ مجموعی طور پر 169 بل پیش ہوئے اور 144 کو منظوری دی گئی۔

دو سالوں کے دوران 129 تحریک استحقاق پیش ہوئیں، جن میں سے 87 کو کمیٹی کے حوالے کیا گیا اور 9 کو نمٹایا گیا۔ 1189 تحریک التوا کار پیش کی گئیں، جن میں سے 565 نمٹائی گئیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 650 قراردادیں پیش کی گئیں، جن میں سے 124 کو منظور کیا گیا۔ اس دوران 5924 سوالات پوچھے گئے، جن میں سے 1494 کے جوابات دیے گئے جبکہ 407 توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیے گئے، جن میں سے 76 کے جوابات دیے گئے۔

دیگر متعلقہ خبریں