راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے شیخ رشید کی عمرہ ادائیگی کی درخواست منظور کرلی، دلائل کل طلب۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی عمرہ ادائیگی کی اجازت کے لئے درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی ہے۔
عدالت نے سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 فروری کو دلائل طلب کیے ہیں۔ سرکاری وکیل نے دلائل کی تیاری کے لئے مہلت طلب کی مگر عدالت نے کل ہی دلائل دینے کا حکم دیا۔
شیخ رشید احمد نے عدالت کو بتایا کہ وہ ہر سال رمضان میں عمرہ کرتے ہیں اور اس سال بھی اجازت طلب کی ہے۔ سابق وزیر داخلہ سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موجود تھے۔














