صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ جوفرا آرچر جیسے بولرز پاکستان میں بہت ہیں اور کینڈی کی پچ پر رنز بنتے ہیں۔
کینڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ جوفرا آرچر جیسے بولرز پاکستان میں بہت ہیں۔ سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ سے قبل پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ وہ کینڈی میں پہلی بار کھیل رہے ہیں اور انگلینڈ کے خلاف میچ کی اہمیت کا اندازہ ہے۔ بابر اعظم سے بات چیت میں پتہ چلا کہ کینڈی کی پچ پر رنز بنتے ہیں۔
فرحان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کوچ اور کپتان کا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جس کا دن ہوتا ہے وہ جیت جاتا ہے، اور انہیں اپنی بیٹنگ کے بارے میں مکمل علم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز انگلینڈ اور سری لنکا کے میچ میں پچ مختلف تھی اور ہمارے پاس دنیا کے بہترین اسپنرز ہیں۔ صائم ایوب کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے کھلاڑی ہیں جن کے رنز اہم ہوتے ہیں۔ عثمان طارق کے بارے میں فرحان نے کہا کہ انہیں مشکل حالات کے لیے رکھا گیا ہے۔














