شیخ وقاص اکرم نے 40 ارب روپے کے فائر وال منصوبے کی ناکامی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، کہتے ہیں کہ اس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا جبکہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے متاثر ہو رہے ہیں۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت کے 40 ارب روپے کے سوشل میڈیا فائر وال منصوبے کی ناکامی پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا جبکہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے متاثر ہو رہی ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ فائر وال کی وجہ سے آئی ٹی سیکٹر، فری لانسرز اور آن لائن بزنس شدید متاثر ہوئے اور لاکھوں نوجوان ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے اور یہ عمران فوبیا کا نتیجہ تھا۔














