اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیوی کو دیا تحفہ واپس نہ لینے کے اصول کی وضاحت کی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف شہری محمد شعبان کی درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ بیوی کو دیا گیا تحفہ واپس نہیں لیا جا سکتا، یہ تو تھوک کر چاٹنے والی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام بھی اس کی اجازت نہیں دیتا۔
شہری نے علیحدگی کے بعد سابقہ بیوی سے زیورات کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا، جس پر فیملی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا۔ شہری نے اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی۔
عدالت نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جس سے شہری کے مطالبے کی قانونی حیثیت زیر غور رہے گی۔














