کویت میں قومی دن پر دو روزہ عام تعطیل کا اعلان

کویت نے قومی دن اور یوم آزادی پر بدھ اور جمعرات کو تعطیل کا اعلان کیا ہے جس سے شہریوں کو چار دن کی تعطیلات میسر آئیں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کویت میں قومی دن پر دو روزہ عام تعطیل کا اعلان

کویت سٹی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کویت نے اپنے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر بدھ 25 فروری اور جمعرات 26 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق ان تعطیلات کے دوران تمام سرکاری وزارتیں، تعلیمی ادارے اور عوامی محکمے بند رہیں گے۔

کویت میں جمعہ اور ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے، اس طرح شہریوں کو چار دن کی تعطیلات میسر آئیں گی۔

ملک میں معمولات کا آغاز یکم مارچ بروز اتوار سے ہوگا۔ یہ تعطیلات کویت کے 65 ویں قومی دن اور 35 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے دی گئی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں