روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جوہری ترقی کو روس کی مکمل ترجیح قرار دیا اور فوج کی مضبوطی کے عزم کا اظہار کیا۔
ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جوہری قوت کی ترقی کو روس کی مکمل ترجیح قرار دیتے ہوئے فوج اور بحریہ کی مضبوطی کا اعلان کیا ہے۔
یوکرین جنگ کی چوتھی برسی کے موقع پر صدر پیوٹن نے کہا کہ نیو سٹارٹ معاہدہ ختم ہو چکا ہے، جس کے بعد امریکا اور روس کسی معاہدے کے پابند نہیں رہے۔
پیوٹن نے کہا کہ یوکرین جنگ کے تجربات سے فوج کو جدید بنایا جائے گا، اور روس کی عالمی طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کی کوشش جاری رہے گی۔












