احسن اقبال نے کہا کہ ان کے مخالف نے انہیں جیل بھیجا، آج وہی شخص جیل میں ہے اور چیخ رہا ہے۔
نارووال: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس شخص نے اُنہیں جیل بھیج دیا تھا، آج وہ خود جیل کے اندر چیخ رہا ہے۔
احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں ایک اناڑی کو لانے سے ترقی کا سفر متاثر ہوا اور چار سال میں صرف گالی گلوچ کی تربیت دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اُن پر جھوٹے مقدمے بنا کر جیل میں ڈالا گیا، آج وہی شخص جیل میں بیٹھا ہے جہاں اُنہیں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں اس کو بہترین علاج فراہم کیا جا رہا ہے اور ڈاکٹرز نے اس کی تصدیق کی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کے بازو کی سرجری کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا اور فزیوتھراپی کی اجازت نہ دی گئی۔ انہوں نے مخالف کو اللہ سے معافی مانگنے کا مشورہ دیا۔














