وزارت خزانہ نے بیرونی قرض پر سود کی شرح کی وضاحت کر دی

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بیرونی قرض کا اوسط سود 4 فیصد ہے، 8 فیصد کا تاثر غلط ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزارت خزانہ نے بیرونی قرض پر سود کی شرح کی وضاحت کر دی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزارتِ خزانہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے بیرونی قرضوں کی شرح سود اوسطاً 4 فیصد ہے، جب کہ 8 فیصد کے تاثر کو غلط قرار دیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا بیرونی قرضہ زیادہ تر رعایتی اور طویل مدتی نوعیت کا ہے۔ مجموعی 138 ارب ڈالر کی رقم میں نجی اور دیگر واجبات شامل ہیں جبکہ بیرونی قرض تقریباً 92 ارب ڈالر ہے، جس پر اوسط سود تقریباً 4 فیصد ہے۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ عالمی شرح سود میں تیزی اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت حاصل کردہ فنڈنگ کی وجہ سے سود کی ادائیگیوں میں اضافہ ہوا ہے، لہٰذا بیرونی قرضوں پر 8 فیصد تک سود کی ادائیگی کا تاثر درست نہیں۔

اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ مجموعی بیرونی قرضے اور واجبات میں سرکاری قرض شامل نہیں ہے، اس میں سرکاری ضمانت شدہ قرضے، پبلک اور نجی سیکٹر کے قرضے، بینکوں کی بیرونی ذمہ داریاں اور براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاروں کے درمیان کمپنیوں کے باہمی واجبات شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں