ملک میں امیر اور غریب کے درمیان فرق 30 سال میں سب سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا

تیمور جھگڑا نے کہا کہ ملک میں امیر اور غریب کے درمیان فرق 30 سال میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، جبکہ غربت کی شرح 28 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تیمور جھگڑا: ملک میں امیر غریب فرق 30 سال میں بلند ترین

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ گزشتہ 30 سالوں میں ملک میں امیر اور غریب کے درمیان فرق سب سے زیادہ بڑھ گیا ہے، جبکہ غربت کی شرح 28 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔

تیمور جھگڑا نے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وفاقی وزیر احسن اقبال کی جاری کردہ رپورٹ میں غربت کی ہوشربا شرح کا انکشاف کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمران اپنے لیے طیارے اور گاڑیاں خرید رہے ہیں جبکہ 40 ارب روپے فائروال میں ضائع کر دیے گئے ہیں۔

اس موقع پر سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ برادر اسلامی ملک ایران پر جنگ کے بادل چھائے ہیں، حکومت عالمی سطح پر ناکام ہو چکی ہے، اور معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے غیرجانبدارانہ الیکشن اور بانی پی ٹی آئی کے علاج کا مطالبہ کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں