فلوریڈا میں امریکی صدر کی رہائشگاہ میں مشتبہ شخص کی داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سیکریٹ سروس کی فائرنگ سے مشتبہ شخص ہلاک ہوگیا۔
فلوریڈا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلوریڈا میں واقع رہائشگاہ مار اے لاگو میں مشتبہ شخص کی غیر قانونی داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ امریکی سیکریٹ سروس کی فائرنگ سے مشتبہ شخص ہلاک ہوگیا۔
ترجمان ایف بی آئی نے بتایا کہ مرنے والے شخص کی عمر 20 سال تھی اور وہ غیر قانونی طور پر رہائشگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ واقعے کے وقت صدر ٹرمپ مار اے لاگو میں موجود نہیں تھے۔ حملہ آور کے بیگ سے شاٹ گن اور گیس کین برآمد ہوا۔












