امریکا نے ایران کے ساتھ کشیدگی کے باعث قطر و بحرین سے سینکڑوں فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث قطر اور بحرین کے اڈوں سے سینکڑوں فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے۔ دفاعی حکمت عملی اور سلامتی وجوہات کی بنا پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
سعودی، خلیجی اور نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد فوجیوں کی واپسی کا عمل شروع کیا گیا۔ اس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں فوجی استعداد اور ردعمل کو بہتر انداز میں منظم کرنا ہے۔
ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں سکیورٹی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دفاعی توازن اور سفارتی کوششیں جاری ہیں تاکہ عدم استحکام کی صورت میں باہمی تعاون مضبوط رہے۔












