واٹس ایپ میں جلد ہی شیڈول میسجز کا فیچر متعارف ہوگا، جو صارفین کو پیغامات کے وقت کا تعین کرنے کی سہولت دے گا۔
سان فرانسسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) واٹس ایپ بہت جلد اپنے صارفین کو میسجز شیڈول کرنے کی سہولت فراہم کرنے جا رہا ہے، جو کہ اب تک اس مقبول میسجنگ ایپ میں موجود نہیں تھی۔
نئے فیچر کے تحت، صارفین اپنے پیغامات کو پہلے سے شیڈول کرکے مخصوص وقت پر بھیج سکیں گے۔ یہ فیچر واٹس ایپ کے آئی او ایس بیٹا ورژن میں دیکھا گیا ہے اور اسے ‘شیڈولڈ میسجز’ کا نام دیا جا سکتا ہے۔
یہ فیچر چیٹ کے چیف انفو اسکرین آپشن میں موجود ہوگا جہاں سے میسج کو ڈیلیٹ کرنا بھی ممکن ہوگا۔ یہ فیچر کب تک عام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، اس بارے میں ابھی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔















