علیمہ خان کے انٹرویو پر شاندانہ گلزار نے مشتعل ردعمل دیا، پی ٹی آئی میں اختلافات بڑھ گئے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے انٹرویو پر تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کے اندرونی اختلافات مزید شدت اختیار کر رہے ہیں، جس کی تازہ مثال علیمہ خان کا حالیہ انٹرویو ہے جس پر شاندانہ گلزار نے پارلیمانی پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں سخت ردعمل دیا۔
شاندانہ گلزار نے واٹس ایپ گروپ میں بغیر نام لیے کہا کہ انھیں ایسے بیانات دیکھنے کو مل رہے ہیں جو صدمہ، بڑھاپا اور شدید ذہنی دباؤ کی وجہ سے دیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان خواتین کو عمر کے اس حصے میں گھر پر بچوں کے ساتھ ہونا چاہیے۔
دوسری جانب، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی کی خبروں کو غلط قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ان کے خلاف کوئی کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا، اور پارٹی کے اندرونی اختلافات کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔














