سندھ اسمبلی کی قرارداد غیر آئینی قرار، آئین پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ

ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی نے پیپلزپارٹی پر سندھ کی تقسیم کی سازش کا الزام لگایا اور غیر آئینی قرارداد کی مخالفت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایم کیو ایم کا پیپلزپارٹی پر سندھ کی تقسیم کی سازش کا الزام

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی نے غیر آئینی قرارداد منظور کی ہے۔ کیا کوئی صوبہ آئین سے متصادم قرارداد منظور کر سکتا ہے؟

بہادر آباد مرکز کراچی میں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سیاست ‘اِدھر ہم، اُدھر تم’ کی بنیاد پر ہے۔ ان کے ہوتے ہوئے سندھو دیش کا خواب پورا نہیں ہوگا۔ پیپلزپارٹی مصنوعی اکثریت کے ساتھ سندھ پر قابض ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی منافقت یہ ہے کہ وہ جنوبی پنجاب اور ہزارہ صوبے کی حامی ہے، لیکن سندھ میں مخالفت کرتی ہے، یہ قرارداد پاکستان کی تقسیم کی سازش ہے۔ پیپلزپارٹی پہلے ہی کراچی کو ٹکڑے ٹکڑے کرچکی ہے۔

چیئرمین ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آئین پر مکمل عمل کیا جائے۔ پیپلزپارٹی اپنے بانی کے آئین سے روگردانی کررہی ہے۔ آرٹیکل 140 اے آئین کا حصہ ہے جو پورے پاکستان کے لیے ہے۔ سندھ سب سے زیادہ کثیراللسانی صوبہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں