نادرا کا پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کا اعلان

نادرا نے پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کی مشروط سہولت کا اعلان کیا ہے جو 31 دسمبر 2026 تک مؤثر ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نادرا کا پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نادرا نے پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کی مشروط سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ سہولت 31 دسمبر 2026 تک مؤثر ہوگی۔

ترجمان نادرا کے مطابق متبادل طریقوں سے شناخت کی تصدیق کی جائے گی۔ اٹھارہ سال یا زائد عمر کی شادی شدہ خواتین کے لیے نکاح نامہ، والد یا والدہ اور شوہر کا شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے، جبکہ بائیومیٹرک تصدیق بھی لازمی ہوگی۔

24 سال یا زائد عمر کے مرد کے والد یا والدہ اور کسی ایک بہن بھائی کا شناختی کارڈ ہونا چاہیے، جبکہ والدین میں سے کسی ایک کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہے۔ اگر والدین یا شوہر فوت ہو گئے ہیں لیکن نادرا میں ریکارڈ موجود ہے تو بائیومیٹرک چھوٹ دی جائے گی۔

نادرا پہلی بار نان اسمارٹ کارڈ بغیر فیس کے جاری کرے گا۔ شہری رجسٹریشن کے وقت درست معلومات فراہم کریں کیونکہ ولدیت، تاریخ پیدائش اور جائے پیدائش میں تبدیلی نہیں کی جا سکے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر یہ سہولت فراہم کی گئی ہے اور نادرا اتھارٹی بورڈ نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں