صدر ٹرمپ ایران کی ہٹ دھرمی پر حیران ہیں اور ہتھیار نہ ڈالنے پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ امریکی بحری طاقت کے باوجود ایران ڈٹا ہوا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی استقامت پر حیران ہیں اور جاننا چاہتے ہیں کہ ایران نے ابھی تک ہتھیار کیوں نہیں ڈالے۔
اسٹیو وٹکوف نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ صدر ٹرمپ کسی حد تک مایوسی کا شکار ہیں اور ان کو علم ہے کہ کئی متبادل منصوبے موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شدید دباؤ اور امریکی بحری طاقت کے باوجود ایران ڈٹا ہوا ہے اور یہ واضح نہیں کر رہا کہ وہ ایٹمی ہتھیار نہیں چاہتا۔
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دو ادوار ہو چکے ہیں، تاہم ابھی تک کوئی بڑی پیشرفت سامنے نہیں آئی ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں جب کہ امریکی بحری بیڑا جیرالڈ فورڈ بحیرہ روم میں داخل ہو چکا ہے۔
غیرملکی ذرائع کے مطابق امریکا ایرانی رہنماؤں کو نشانہ بنا کر حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔












