پاک فضائیہ کی افغانستان میں بروقت کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے۔طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا کہ پاک فضائیہ کی افغانستان میں کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
افغانستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کی افغانستان میں بروقت کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں طارق فضل چودھری نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو واضح پیغام ملا ہے کہ یہ سرزمین کمزور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی ان معصوم جانوں کا بدلہ ہے جو دہشتگردی کی نذر ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا اور ریاست پر اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو مٹا دیا جائے گا۔ پاکستان کی سرزمین، عوام اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں