بیرسٹر گوہر علی خان نے علیمہ خانم کے استعفیٰ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی چئیرمین شپ کے لیے خواہش ظاہر نہیں کی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بیرسٹر گوہر علی خان نے علیمہ خان کی پارٹی چئیرمین شپ کے بارے میں شیر افضل مروت کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیر افضل کی باتوں سے انہیں مایوسی ہوئی اور وعدہ لیا تھا کہ متنازعہ گفتگو نہیں کی جائے گی۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ علیمہ خان نے کبھی چئیرمین شپ سے استعفیٰ کا پیغام نہیں بھیجا اور نہ ہی پارٹی چئیرپرسن بننے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ علیمہ خان نے چیئرمین شپ کے معاملے میں کبھی مداخلت نہیں کی۔
گوہر خان نے عوام سے اپیل کی کہ متنازعہ گفتگو سے گریز کیا جائے تاکہ پارٹی میں استحکام برقرار رہے۔














