سپینش ریذیڈنٹ کارڈ کے لیے پاکستانی شہریوں کو سہولیات کی منظوری

وزارت داخلہ نے سپینش ریذیڈنٹ کارڈ کے لیے پاکستانی شہریوں کو سہولیات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سپینش ریذیڈنٹ کارڈ کے لیے پاکستانی شہریوں کو سہولیات کی منظوری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزارت داخلہ نے سپینش ریذیڈنٹ کارڈ کے حوالے سے شہریوں کو مکمل سہولیات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین کی زیر صدارت اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قانونی تحفظ اور سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا، وزارت خارجہ نے اس عمل کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

سپین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد نے سپینش ریذیڈنٹ کارڈ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ پالیسی سیاسی پناہ حاصل کرنے والوں کے لیے نہیں ہے، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات کی فراہمی لازمی ہوگی۔ اہل افراد کو ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے ریذیڈنٹ کارڈ جاری ہوگا اور سات سے آٹھ سال مکمل کرنے پر مستقل رہائش اور شہریت کا راستہ ہموار ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو تیز کیا جائے گا تاکہ درخواست گزاروں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ نیشنل پولیس بیورو کی جانب سے ایک ہی قومی کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت دی کہ تصدیق کا عمل آسان اور برق رفتار بنایا جائے۔ چودھری سالک حسین نے کہا کہ ہزاروں پاکستانیوں کو قانونی حیثیت ملنا خوش آئند ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں