وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ رمضان نگہبان پیکج کے تحت ہر مستحق تک امدادی کارڈ پہنچائے جا رہے ہیں اور ‘مریم کے دستر خوان’ روزہ داروں کی خدمت کر رہے ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہر شہری کو دہلیز پر ان کا حق پہنچا رہی ہے۔ رمضان نگہبان پیکج کے تحت ہر مستحق تک امدادی کارڈ پہنچائے جا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ مریم نواز نے رمضان میں ’مریم کے دستر خوان‘ کا نیا ٹرینڈ متعارف کروایا ہے جو پنجاب کے کونے کونے میں روزہ داروں کی خدمت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں روزہ دار ’مریم کے مہمان‘ بن رہے ہیں اور دستر خوانوں کو عوام کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے۔
عظمی بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب میں 74 سہولت بازار عوام کو سستی اور اعلیٰ کوالٹی کی اشیاء خورونوش فراہم کر رہے ہیں، جہاں فوڈ اتھارٹی اشیاء کا معیار چیک کرتی ہے۔ خواتین گھر بیٹھے سہولت بازاروں سے ضروریات زندگی کی اشیاء منگوا رہی ہیں۔














