پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا جدید آن لائن شکایت ٹریکنگ نظام

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شکایات کی آن لائن ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا ہے، جو شہریوں کو 24 گھنٹے شکایات کی پیش رفت مانیٹر کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا جدید آن لائن شکایت ٹریکنگ نظام

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے عوامی فلاح و شفافیت کے لئے جدید آن لائن شکایت ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا ہے، جس سے شہریوں کو شکایات کی پیش رفت 24 گھنٹے مانیٹر کرنے کی سہولت ملے گی۔

ایف آئی آر درج ہوتے ہی شکایت کنندہ کو واٹس ایپ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ لنک، کمپلین کا ای ٹیگ نمبر اور تفصیلات بھیجی جائیں گی۔ شہری گھر بیٹھے اپنی ایف آئی آر ڈاؤن لوڈ کر کے تصدیق کر سکتے ہیں جبکہ درخواست گزار کو یوزر نیم اور پاس ورڈ بھی مہیا کیا جائے گا۔

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے ذریعے خواتین گھر بیٹھے قانونی رہنمائی اور فالواپ کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں اور متاثرہ خواتین سے مسلسل رابطہ برقرار رکھا جاتا ہے۔ شہری شکایت کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے feedback.psca.gop.pk وزٹ کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں