پاکستان کا افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب فضائی آپریشن

پاکستان نے افغانستان میں 7 دہشتگرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جوابی کارروائی حالیہ حملوں کے ردعمل میں کی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کا افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن

کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے 7 ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق، یہ کارروائیاں حالیہ خودکش حملوں کے ردعمل میں کی گئیں جن میں افغانستان میں موجود دہشتگرد قیادت ملوث تھی۔

پاکستانی وزارت نے بتایا کہ ان حملوں کی ذمہ داری افغانستان میں موجود پاکستانی طالبان اور ان کے اتحادیوں نے قبول کی ہے۔ پاکستان کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ یہ دہشتگرد کارروائیاں افغانستان میں موجود قیادت کی ہدایات پر کی گئیں۔

وزارت نے افغان طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشتگرد تنظیموں کے استعمال سے روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ پاکستان نے واضح کیا کہ اس کی ترجیح ملکی سلامتی ہے اور اس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر جوابی کارروائی کی۔

پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغان طالبان حکومت پر دوحہ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے دباؤ ڈالے۔

دیگر متعلقہ خبریں