سعودی عرب کامشرق وسطی پر اسرائیلی کنٹرول کے حوالےسےامریکی سفیر کے بیان پر سخت ردعمل

سعودی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر کے اسرائیل کے حق میں ریمارکس کی مذمت کی، جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی عرب کی اسرائیل سے متعلق امریکی سفیر کے بیان کی مذمت

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی کے حالیہ انٹرویو کے ردعمل میں بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل کے خطے پر کنٹرول سے متعلق ریمارکس کی مذمت کی اور انہیں مسترد کر دیا ہے۔

مائیک ہکابی نے کہا تھا کہ اگر اسرائیل مشرق وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر قبضہ کر لے تو انہیں اس پر اعتراض نہیں ہوگا، اور یہ زمین اسرائیلیوں کا حق ہے۔ انہوں نے دریائے نیل سے نہر فرات تک کے علاقوں کا حوالہ بھی دیا۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایسے بیانات بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے منشور اور سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں، جو خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں اور عالمی امن و سلامتی کو متاثر کر سکتے ہیں۔

 


اعلامیے میں امریکی محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس بیان کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرے۔ سعودی حکومت نے کسی بھی ملک کی خودمختاری، سرحدوں اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات ناقابل قبول قرار دیے ہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا راستہ دو ریاستی حل سے ہو کر گزرتا ہے اور سعودی عرب 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں