لاہور میں اینٹی لیٹرنگ فورس کا آغاز، 12 ٹیموں نے نگرانی شروع کی

لاہور میں صفائی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اینٹی لیٹرنگ فورس متعارف کرائی گئی۔ 12 ٹیموں نے فیلڈ سرویلنس شروع کر دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں اینٹی لیٹرنگ فورس کا آغاز، 12 ٹیموں نے نگرانی شروع کی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ستھرا پنجاب اتھارٹی نے اینٹی لیٹرنگ فورس متعارف کرائی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں اینٹی لیٹرنگ اسکواڈ کے لیے 25 موٹرسائیکلوں پر مشتمل فلیٹ فراہم کیا گیا ہے۔

ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین نے بتایا کہ اینٹی لیٹرنگ اسکواڈ کی 12 ٹیموں نے فیلڈ سرویلنس کا آغاز کر دیا ہے اور شہر کی مختلف مارکیٹوں اور شاہراہوں پر نگرانی کی جا رہی ہے۔

ابتدائی طور پر کوڑا پھینکنے والوں کو وارننگ دی جا رہی ہے، تاہم 15 روز بعد جرمانے شروع کیے جائیں گے۔ کوڑا پھینکنے یا جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈی جی نے مزید بتایا کہ دکانوں کے باہر کوڑا رکھنے والے دکانداروں کو پہلے نوٹس جاری کیے جائیں گے اور بعد میں جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ خلاف ورزی جاری رکھنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں