ٹرمپ نے عالمی ٹیرف 15 فیصد تک بڑھا دیا

صدر ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عالمی ٹیرف 15 فیصد تک بڑھا دیا، عدالت نے اضافی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ نے عالمی ٹیرف 15 فیصد تک بڑھا دیا

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عالمی ٹیرف کو 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا ہے۔

ٹرمپ نے اعلان کیا کہ بعض ممالک امریکا کا استحصال کر رہے ہیں اور ان کے خلاف اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ قانونی طور پر نئے ٹیرف کا تعین کرے گی۔

امریکی سپریم کورٹ نے جمعہ کو صدر ٹرمپ کے اضافی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیا تھا، جس پر ٹرمپ نے ردعمل میں فوری طور پر اضافی ٹیرف کا اعلان کیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ صدر کو ٹیرف لگانے کا اختیار نہیں کیونکہ یہ قانون صرف قومی ایمرجنسی کے لیے ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں