ایرانی صدر مسعود پژشکیان نے امریکی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران عالمی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی صدر مسعود پژشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران عالمی طاقتوں کے دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔ انہوں نے سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتیں ہمیں سر جھکانے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن ہم ہرگز نہیں جھکیں گے۔
واضح رہے کہ امریکا کا دوسرا بحری بیڑہ جیرالڈ آر فورڈ بحیرہ روم میں داخل ہو گیا ہے، جو دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ہے۔ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں اس بحری بیڑے کی تعیناتی کا حکم دیا تھا۔
گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف محدود حملوں پر غور کرنے کا کہا تھا اور ایران کو معاہدہ کرنے کے لیے 10 سے 12 روز کی ڈیڈلائن دی تھی۔












