پاکستان ہاکی فیڈریشن میں دو نئی کمیٹیوں کے قیام کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کے فروغ کے لیے دو نئی کمیٹیوں کے قیام کا اعلان کیا، تاکہ تنظیمی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان ہاکی فیڈریشن میں دو نئی کمیٹیوں کے قیام کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ہاکی کے فروغ اور تنظیمی ڈھانچے کی بہتری کے لیے دو نئی کمیٹیوں کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ پی ایچ ایف کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے بتایا کہ گورننس مینجمنٹ کمیٹی اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی آئندہ دو روز میں تشکیل دی جائیں گی۔

محی الدین وانی نے کہا کہ گورننس مینجمنٹ کمیٹی پی ایچ ایف کے انتظامی معاملات کو مؤثر بنانے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے حکمت عملی تیار کرے گی۔ کمیٹی میں ہیومن ریسورس، مالیاتی امور، اور کمیونیکیشن کے ماہرین شامل ہوں گے۔

پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی میں سابق اولمپینز، اسپورٹس کوچز، ٹرینرز اور اسپورٹس میڈیسن کے ماہرین شامل کیے جائیں گے تاکہ ہاکی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں