امریکا کی ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری، بحری بیڑے کی تعیناتی

امریکا نے ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کرتے ہوئے بحری بیڑے کو بحیرہ روم میں تعینات کر دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا کی ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری، بحری بیڑے کی تعیناتی

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے باعث جنگ کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ امریکا نے لڑاکا طیاروں سے بھرے اپنے دوسرے بحری بیڑے جیرالڈ فورڈ کو بحیرہ روم میں تعینات کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، پرتگال میں امریکی فضائی اڈے پر بھی لڑاکا طیارے پوزیشن سنبھال چکے ہیں جبکہ اردن کے ائیربیس پر کم از کم 60 لڑاکا طیارے تیار کھڑے ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی کے دعوے کے مطابق، امریکا ایران پر حملے کی صورت میں ایرانی رہنماؤں کو براہ راست نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرے گا۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں ہمیں سر جھکانے پر مجبور نہیں کر سکتیں اور ایران عالمی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔

یہ صورتحال امریکی صدر کی جانب سے ایران کو معاہدے کے لیے 10 سے 15 دن کا الٹی میٹم دینے کے بعد مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں