پنجاب پولیس اہلکاروں کا غیر پیشہ ورانہ ٹک ٹاک استعمال پر تشویش

پنجاب پولیس اہلکاروں کی ٹک ٹاک سرگرمیاں انتظامیہ کے لیے باعث تشویش بن گئیں، متعدد اہلکار غیر ضروری سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب پولیس اہلکاروں کا غیر پیشہ ورانہ ٹک ٹاک استعمال پر تشویش

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب پولیس میں ٹک ٹاک کے بڑھتے استعمال پر محکمانہ تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ لاہور سمیت مختلف شہروں کے پولیس اہلکار غیر ضروری سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔

محکمانہ دستاویزات کے مطابق ٹک ٹاک پر سرگرم اہلکاروں کا مکمل ڈیٹا تیار کیا گیا ہے، جس میں ان کے اکاؤنٹس کے لنکس، نام اور بیلٹ نمبر شامل ہیں۔ لاہور پولیس کے 165 اہلکار سب سے زیادہ ملوث پائے گئے ہیں۔

لاہور کے بعد سیالکوٹ میں 25، فیصل آباد اور ملتان میں 13، 13 جبکہ بہاولپور میں 8 اہلکار غیر مناسب استعمال میں شامل ہیں۔ خصوصی یونٹس کے اہلکار بھی فہرست میں موجود ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ پولیس ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال کے حوالے سے واضح پالیسی موجود ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی تاکہ ادارے کا وقار برقرار رہے۔

دیگر متعلقہ خبریں